بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور جنگی جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن ڈرونز اور کروز میزائلوں سے کیا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یہ 8واں موقع ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں داخل ہونے کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور جہاز کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران بحیرہ احمر میں موجود دشمن قوتوں کو یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی مسلح افواج دشمن قوتوں کی جارحیت کا مقابلہ بے دھڑک اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انجام دیں گی۔
آپ کا تبصرہ